ٹھٹھہ،جرائم، منشیات اور گھٹکہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

Published on October 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

ٹھٹھ (یواین پی/ حمید چنڈ) ایس ایس پی ٹھٹھہ جناب عدیل حسین چانڈیو کی خاص ہدایات پر جرائم، منشیات اور گھٹکہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری 5 سو کلو گھٹکہ مٹیریل، 3 لیٹر گھٹکہ ایسڈ، 4 سو (400) پیکٹ گھٹکہ ماوا اور مکسنگ مشین کے 6 پارٹس برآمد
3 بدنام گھٹکہ فروش ملزمان گرفتار ایس ڈی پی او ٹھٹہ جنابب ڈی ایس پی افضل بیگ کی سربراہی میں سندھ رینجرز، آر آر ایف کراچی اور ٹھٹہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ولیج غلام محمد بروہی میں مشترکہ کامیاب کارروائی کرکے بدنام منشیات فروش شاھنواز بروہی کی گھٹکہ فیکٹری پر چھاپہ مارکر 3 بدنام گھٹکہ فروش ملزمان آصف ولد محمد بروہی، مھراللہ ولد محمد بروہی اور ارشاد علی ولد دین محمد بروہی کو گرفتار کرلیا کارروائی کے دوران ملزمان نے اپنے ساتھی ملزمان کو آزاد کرانے کے لئے پولیس پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ اور پتھراؤ کرکے دہشتگری فھلائی جس سے 7 پولیس اہلکاران غلام محی الدین، شیراز علی، غلام فرید، کامران خان، پیار علی، سکندر علی اور خان محمد (آر آر ایف) کو زخمی کردیا جن کو سول ہسپتال ٹھٹہ میں فرسٹ ایڈ دینے کے بعد آغا خان ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔کارروائی کے دوران *گھٹکہ فیکٹری سے 40 کٹہ چورہ سپاری وزن 400 کلو، 125 پیکٹ زعفرانی جیلانی تمباکو پتی وزن 30 کلو، 1 بوری تمباکو پتی وزن 40 کلو، 4 کٹہ پنی وزن 10 کلو، 2 ریپر پنی رول وزن 20 کلو، 400 پیکٹ گھٹکہ ماوا،03 لیٹر گھٹکہ ایسڈ اور مکسنگ مشین کے 6 پارٹس برآمد کرکے تھانہ ٹھٹہ پر الگ الگ مقدمات درج کردیے فرار ملزمان کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، تفتیش جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes