لاہور (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے رحیم یار خان کے نواحی گائوں رکن پور میں بخار سے اموات پر رپورٹ طلب کرلی ۔وزیراعلی پنجاب نے سیکریٹری محکمہ صحت اور کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کی ۔پرویز الٰہی نے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم کو علاقے کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔