پاک فضائیہ کے تمام افراد امدادی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے،ترجمان پاک فضائیہ

Published on March 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاک فضائیہ نے کورونا امدادی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان حکومت کی جانب سے اس وبائی مرض سے لڑنے کیلئے قائم کردہ فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی جبکہ ایئر کموڈور، ایئر وائس مارشل اور ایئر مارشل عہدوں کے افسران اپنی تین دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایئر سٹاف کی سطح پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے تمام افراد اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ ایئر چیف کے علاوہ ایئر کموڈور، ایئر وائس مارشل اور ایئر مارشل عہدوں کے افسران اپنی تین دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے جبکہ پائلٹ آفیسر رینک سے گروپ کیپٹن تک اپنی دو دن کی تنخواہ اس فنڈ میں دیں گے۔ ان کے ساتھ ساتھ ایئرمن اور سویلین عملہ بھی اپنی ایک دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme