ٹیکسلاآمد پر اہل سنت والجماعت کے مرکزی صدر مولانا اورنگزیب فاروقی گرفتار

Published on June 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 857)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا( یو این پی) ٹیکسلاآمد پر اہل سنت والجماعت کے مرکزی صدر مولانا اورنگزیب فاروقی کوحساس ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا،گرفتاری کی خبر پر کارکنان میں گم و غصہ کی لہر دوڑ گئی، ٹیکسلا میں اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام تحفظ حرمین و سیرت خاتم المعصومین کانفرنس ملتوی،اہل سنت والجماعت تحصیل ٹیکسلا کے کارکنان کا مرکزی رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی کی ٹیکسلا سے گرفتاری پر پرزور احتجاج،واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جوکچہری سے شروع ہوکر سرائے کالا چوک پہنچی ، اہل سنت والجماعت کے مشتعل کارکنان نے سرائے کالا چوک بلاک کردی ،کارکنان نے ہاتھوں میں احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے،سرائے کالا چوک پر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی نذاکت ، مفتی اقبال ، عمر فاروق و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم پر امن لوگ ہیں ،علاقہ میں امن وامان بحال رکھنے میں ہمیشہ مقامی انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا گیا،احتجاجی ریلی میں کہاگیا کہ حکومت ہمیں بتائے کہ کیوں اہل سنت والجماعت کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے،،ٹیکسلا میں پر امن اور روائتی کانفرنس کو روکنے کے لئے اوچھے ہتکنڈے استعمال کئے گئے،ہمارے کارکنان کو انتظامیہ اشتعال دلا رہی ہے جان بوجھ کر علاقہ کی پر امن فضاء کو خراب کیا جارہا ہے،، مقررین کا کہنا تھا کہ قبل ازیں ہمارے قائد تنویر عالم فاروقی کو ٹیکسلا سے گرفتار کیا گیا اب اورنگزیب فاروقی کو گرفتار کیا گیا،ریلی میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اورنگزیب فاروقی کو فل فور رہا کیا جائے ،اور کارکنان کو بتایا جائے کہ وہ اس وقت کہاں ہیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم انتہائی اقدام پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی،مقررین نے کہ کہ اہل سنت والجماعت ایک طاقت اور نظریہ کا نام ہے،کارکنان کی گرفتاریاں ہمارے ارادوں کا متزلزل نہیں کرسکتیں،مقررین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمارا کسی دہشتگرتنظیم سے کوئی تعلق نہیں ،اورنگزیب فاروقی کوئی دہشتگرد نہیں ہمیں جان سے پیارا ہے اورنگزیب فاروقی ،پر امن قائد کو گرفتار کر کے کارکنان کے حوصلوں کا امتحان لیا جارہا ہے،اورنگزیب فاروقی کا یہی قصور ہے کہ اس نے ساڑھے سات ہزار کارکنان قربان کرنے اور ہزاروں جنازے اپنے کندھوں پر اٹھانے کے باوجودوہ کارکنان کو امن کا درس دے رہا ہے،کارکنان مولانا احمد لدھیانوی کے ہاتھوں بندے ہوئے ہیں اگر قیادت ابھی کال کرے تو اس طوفان کو کوئی روک نہیں سکتا،اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو یہ احتجاجی صرف ٹیکسلا تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ملک بھر میں پھیل جائے گا،اہل سنت تحصیل ٹیکسلا کی احتجاجی ریلی میں سینکڑوں لوگ شریک تھے مظاہرین نے نعرے بازی کی اس موقع پر ٹیکسلا چوک میں پولیس کی بھاری نفری موجود تھی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题