فیصل آباد بائی پاس کی تعمیر ومرمت وبحالی کے میگا پراجیکٹ پر عملدرآمد جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ

Published on January 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)حکومت پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 6۔ ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت سے فیصل آباد بائی پاس کی تعمیر ومرمت وبحالی کے میگا پراجیکٹ پر تیز رفتاری سے عملدرآمد جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے مکوآنہ بائی پاس پر جاکر تعمیراتی مراحل کا معائنہ کیااور منصوبہ پر جاری تازہ ترین پیشرفت پر بریفنگ لی۔انہوں نے تعمیراتی میٹریل کی کوالٹی بھی چیک کی اور کہا کہ کام کی رفتار مزید تیز اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دوران تعمیر حفاظتی اقدامات پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کیا جائے جبکہ ٹریفک کے متبادل کے لئے ڈائیورشن اور ڈائرکشن بورڈنصب کریں۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی عمل کے دوران شہری حقوق متاثر نہیں ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ بائی پاس سے ٹریفک کی بلاتعطل دیگر متصلہ اضلاع میں روانی کے لئے یہ میگا پراجیکٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے جس کی مقررہ مدت میں تکمیل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا طاہر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مکوآنہ بائی پاس کی تعمیر پر ایک ارب 45 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور تعمیراتی عمل کی مسلسل نگرانی کے لئے محکمہ ہائی ویز کو ٹاسک تفویض وٹھیکیدار کو مزید متحرک کیا گیاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes