سلمان سے دشمنی نہیں مگر راستے ضرور الگ ہیں، شاہ رخ

Published on November 5, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

\"6\"

ممبئ ۔۔۔ بالی وڈ کے دو ہیرو شاہ رخ خان اور سلمان خان جہاں بھی جائیں اب کے باہمی تعلقات ہمیشہ زیرِ بحث آتے ہیں اور یہی کچھ شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ہوا۔ممبئی میں اپنی سالگرہ کی تقریب میں شاہ رخ نے جب میڈیا سے بات کی تو پھر سلمان کا ذکر چھڑ گیا۔صحافیوں نے ان سے دریافت کیا کہ کیا کبھی مستقبل میں وہ سلمان خان کے ساتھ میں کسی فلم میں کام کر سکتے ہیں تو پہلے تو شاہ رخ خان نے کہا کہ کیا ایسا ممکن نہیں کہ آپ میری اگلی سالگرہ تک اس بارے میں سوال پوچھنا چھوڑ دیں جب اصرار جاری رہا تو وہ بولے، ’یہ تو آپ فلمسازوں سے پوچھیں۔ میری اور سلمان کی کوئی دشمنی نہیں ہے۔ ہاں ہمارے راستے ضرور الگ ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم لوگ پہلے سے منصوبہ بنا کر بیٹھے ہیں کہ اس کے ساتھ یہ کرنا ہے وہ کرنا ہے وغیرہ وغیرہ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes