ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثاقب منیرکی مختلف ہیلتھ مراکز کی اچانک انسپکشن

Published on January 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثاقب منیرنے مختلف ہیلتھ مراکز کی اچانک انسپکشن کی۔وہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر کنجوانی،رورل ہیلتھ سنٹر ماموں کانجن میں گئے اور انتظامی وطبی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے دورہ کے موقع پر مریضوں کی عیادت اور ان سے صحت کی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو سروسز ڈلیوری میں مزید بہتری لانے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے صفائی کا اعلی ترین معیار ہمہ وقت قائم رکھنے کی تاکید کی اور ڈائیلاسز سنٹر،پیڈز وارڈ،بائیو میڈیکل ویسٹ اینڈ انفکشن کنٹرول کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں جملہ انتظامات کو تسلی بخش پایا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے رورل ہیلتھ سنٹر کنجوانی کے دورہ کے موقع پر شام ورات کی ڈیوٹی میں ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے کورونا ویکسینیشن کا ریکارڈ بھی دیکھااور ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عظیم نے ہیلتھ مرکز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات وانتظامی امور پر بریفنگ دی۔انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر ماموں کانجن کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری چیک کی۔انہوں نے ٹی بی کنٹرول پروگرام پر عملدرآمد،مشینری کی ورکنگ حالت کا جائزہ لیا۔انہوں نے وارڈز میں بستروں کے صاف ہونے کو بھی چیک کیا جبکہ میڈیسن سٹور میں ادویات کی دستیابی دیکھی۔انہوں نے واش رومز میں صابن کی عدم موجودگی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ہیلتھ انڈیکیٹرز کو مکمل رکھنے کی تاکید کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ ہیلتھ مراکز کی اچانک انسپکشن کا عمل جاری رہے گا اور مریضوں کو صحت کے شعبہ میں معیاری سروسز کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes