پاکستان مسلم لیگ(ن) آج ’’یوم تکبیر‘‘ شایان شان طریقے سے منائے گی

Published on May 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments


تقریب سے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف اور وفاقی وزیر سعد رفیق بھی خطاب کریں گے
لاہور (یو این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) آج ’’یوم تکبیر‘‘ شایان شان طریقے سے منائے گی، تقریب سے مرکزی رہنما میاں حمزہ شہباز شریف اور وفاقی وزیر سعد رفیق بھی خطاب کریں گے۔ہفتہ کے روز لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اہم اجلاس لاہور کے مرکزی دفتر میں منعقدہوا۔یوا ین پی کے مطابق اجلاس میں سید توصف شاہ،ارکان اسمبلی رمضان صدیق بھٹی،عامر خان ،سمیرا امجد ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال اور کشور باجوہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ’’یوم تکبیر‘‘کے حوالے28مئی روز اتوار کو صبح9بجے الحمراہ ہال 1میں بڑی تقریب منعقد کی جائے گی جس سے پارٹی کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔اس سلسلہ میں ملک پرویز اور خواجہ عمران نذیر نے پارٹی عہدیداروں اور کوآرڈینیٹرز کو ہدایت کی کہ اس تقریب کامیاب کرنے کے لئے زیادہ سے زیادی کارکنوں کو لیکر آئیں۔میٹنگ میں پروگرام کی تیاریوں اور اس کی سیکیورٹی کے حوالے سے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme