عوام نے ووٹ کو بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے خاتمہ سے مشروط کر دیا ہے یواین پی سروے رپورٹ

Published on July 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

چوہنگ، رائیونڈ(یواین پی) یواین پی سروے رپورٹ میں میڈم لبنی رؤف زبیدہ نسم، نازیہ فاروق، رفعت شاہد، فرزانہ نسیم، رخسانہ عباس نےعوام نے ووٹ کی طاقت کو بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے خاتمہ سے مشروط کر دیا ہے، آئندہ انتخابات میں ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں،آئی ایم ایف سے قرض لینے والوں نے اپنے اقتدار کو طول دیا اور عوام سے جینے کا حق چھیننے والے، عوام کی عدالت میں آنے سے قبل عوام کو جینے کا حق دیں، ایک عوامی سروے میں عوام کی دہائی، کتنی ستم ظریفی کی بات ہے، سابق اور موجودہ حکمران آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کوعوام دشمن اور ملکی معاشی کے لیئے خطرناک قرار دینے والے قوم کو بتائیں کیا قرض عوام نے ہڑپ کیا ہے بڑی بڑی تنخواہیں لینے والے بجلی پٹرول مفت استعمال کریں اور اور عوام ان کے بل ادا کریں اب ایسا نہیں چلے گا، ہر گز ووٹ استعمال نہیں کریں گے پہلے ہوشربا ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے ہمارے ووٹوں سے اقتدار کی مسند تک پہنچنے والے، صرف غریب کا نام استعمال کر تے ہیں اور بیرونی امداد اپنی عیاشیوں پر صرف کرنے والوں نے سفید پوش، متوسط طبقہ کو بھاری ٹیکسوں کے بوجھ تلے دفن کر دیا ہے، اب آنے والے الیکشن میں ووٹوں کے حصول کے لیئے عوام کو ریلیف دینا مشروط ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes