انٹر اسکول اسپورٹس فیسٹیول 2023ء کے سلسلے میں بوائز ٹیبل ٹینس کے مقابلے کا انعقاد

Published on January 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چند) انٹر اسکول اسپورٹس فیسٹیول 2023ء کے سلسلے میں آج بوائز ٹیبل ٹینس کے مقابلے منعقد ہونے۔ بوائز ٹیبل ٹینس کا یہ اعزاز گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی کے طالب علم محمد حسان جٹ نے حاصل کیا۔ انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے فرمایا ہماری زندگی میں کھیلوں کی اہمیت انمول ہے کیونکہ کھیل ہر انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے۔ کھیل بھی حوصلہ اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ ہمیں فوری فیصلہ لینے میں بھی مدد کرتے ہیں اور ہمارے سوچنے کے عمل کو بہتر بناتے ہیں۔ کھیلوں سے ہی ہمارے اندر جیت اور شکست کو قبول کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں میں باقاعدگی سے مشغول رہنا انسان کو مختلف دائمی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ کھیل وزن کو قابو کرنے، خون کی گردش کو بہتر بنانے اور تناؤ کی سطح کو قابو کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، کھیل بہترین ذہنی اور جسمانی نشوونما کا باعث بنتے ہیں اورہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ تقریب سے نظام الدین کھوڈائی سابقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ٹھٹہ، محمد صفدر ٹھٹوی فوکل پرسن اسکول ٹھٹہ، محمد شریف گجر سابق ڈی او اسپورٹس ٹھٹہ، عزیز خاصخیلی، سجاد حسین جاکھرو اور دیگر نے کھیلوں کی اہمیت پر آگاہی فراہم کی۔ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گھارو کو 0-2 سے شکست دی۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹھٹہ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گل منڈا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹیبل ٹینس کا فائنل مقابلہ گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹھٹہ کے مابین کھیلا گیا۔ یہ فائنل مقابلہ گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی کے طالب علم محمد حسان جٹ نے 0-2 سے اپنے نام کیا۔ نظام الدین کھوڈائی سابقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ٹھٹہ نے فائنل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے 500 پانچ سو روپے نقد انعامات دئیے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes