”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “ کی ہیروین نے زندگی کی 43بہاریں دیکھ لی

Published on August 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments


ممبئی(یواین پی) بالی وڈ کی کاجول 43برس کی ہوگئی ،1992میں فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی حسینہ آج بھی دلوںمیں راج کرتی ہیں۔کاجول نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز1992میں فلم بے خودی سے کیا ،جس میں ان کی ماںتنوجا نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے،اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا شاہ رخ خان کے ساتھ بازی گر،دال والے دلہنیا لے جائیں گے، کبھی خوشی اور کبھی غم ،مائی نیم از خان اور دل والے جیسی بلاک بسٹر فلمیں شامل ہیں۔اداکارہ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی کی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ پدماشری فلم فیئر سمیت کئی ایوارڈز کاجول کے حصے آئے۔ اداکارہ 43 سال کی عمر میں بھی بالی ووڈ میں جلوے بکھیر رہی ہیں۔ایک وقت تھا کہ کاجول نے علاقائی فلمیں نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب وہ اداکار دھنش کے ساتھ تامل فلم میں نظر آئیں گی۔ علاقائی زبانوں کی پیچیدگیوں اور مشکلات کے سبب کاجول نے علاقائی سینیما سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب کاجول کو لگتا ہے کی وہ چینی زبان میں بھی فلمیں کر سکتی ہیں۔اداکار رجنی کانت کی بیٹی سوندراا رجنی کانت کی ہدایت میں بننے والی فلم ‘وی آئی پی 2 للکار’ میں کاجول تامل فلموں کے اداکار دھنش کے ساتھ نظر آئیں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy