پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

Published on January 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

پاکستان کو مہمان کیوی ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل
کراچی (یواین پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ آج(بدھ کو)نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو مہمان کیوی ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ قبل ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگئی تھی۔تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کررہے ہیں جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں محمد رضوان،فخر زمان،امام الحق،شان مسعود،حارث سہیل،حارث رؤف،نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں، نیوزی لینڈ کین ولیم سن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی اور انہیں ٹام لیتھم،مچل بریسول،ڈئرل مچل،ڈیون کونوے،ایش سودھی،ٹم ساؤتھی اور گلین فلپس کی خدمات حاصل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 13 جنوری کو نیشنل سٹیڈیم،کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog