محکمہء تعلیم کے ملازم سید مہر علی شاہ کی گمشدگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنےاور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published on January 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

ٹھٹھہ (واین پی/رپورٹ حمید چند)ٹھٹھہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے عہدیداران کی ایس ایس پی سے 21 دسمبر 2022ء کو محکمہء تعلیم کے ملازم کی گمشدگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے سمیت امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ گزشتہ کچھ روز قبل محکمہء تعلیم کے ملازم سید مہر علی شاہ کی گمشدگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع ٹھٹہ کے جنرل سیکريٹری ارشاد عمر گندرو، پریس سیکرٹری سید شیر علی شاہ کاظمی، سید دیدار علی شاہ اور دیگر موجود تھے 21 دسمبر 2022ء سے لاپتہ ہونے والے محکمہء تعلیم کے ملازم سید مہر علی شاہ کی تلاش کیلئے ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو صاحب سے ان کی آفس میں ملاقات کی اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا جس پر ایس ایس پی ٹھٹہ نے ایس ایچ او جھمپیر اور ڈی آئی بی انچارج فیصل میمن کو کہا بروقت ہدایت جاری کی ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے تلاش جاری کریں ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارشاد علی گندرو، سید شیر علی شاہ کاظمی نے کہا کہ ہم نے ایس ایس پی ٹھٹہ کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے جس پر ایس ایس پی ٹھٹہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے فرائض کا حصہ ہے اور ہم ہر جدید طریقوں سے تلاش کر رہے ہیں اور انشاء اللہ جلد ہی واقعے تک رسائی ہو جائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme