کرپشن سمیت ڈی ایف او ٹنڈو الہ یار میں ترقی پسند پارٹی کے امدادی کیمپ کو بلڈوز کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 

Published on August 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ میں سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے مکلی پریس کلب پر سندھ میں جاری کرپشن سمیت ڈی ایف او ٹنڈو الہ یار میں ترقی پسند پارٹی کے امدادی کیمپ کو بلڈوز کرنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد شامل تھی اس موقعے پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر ناتھو خان بروہی نے کہا کہ ٹھٹھ میں کرپٹ ترین افسران کو مقرر کرکے اربوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہیاب تک ٹھٹھ میں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں بتیس ارب روپے کی میگا کرپشن کی گئی ہے دوسری جانب ڈی ایچ او ٹنڈو الھیار نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے امدادی کیمپ کو بلڈوز کرکے اوچھی حرکت کی ہے جس کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی سراپا احتجاج ہے۔.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام انتخابات میں بایو میٹرک سسٹم نافذ کرنے کوشش کر رہی ہے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر زبیراحمد 
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر زبیراحمد کی جانب سے ووٹرایڈیوکیشن پروگرام کے تحت مکلی پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام جس میں ٹھٹھ میں ووٹر لسٹ سمیت ٹرن آوُٹ پر صحافیوں کو بریفنگ دی گئی اس موقعے پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھ زبیراحمد خان بتایا کہ الیکشن کمیشن آئیندہ عام انتخابات میں بایو میٹرک سسٹم نافذ کرنے کوشش کر رہی ہے جس کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ ٹھٹھ میں کل ووٹروں کی تعداد چار لاکھ دس ہزار چھ سو ستتر ہے جس میں مرد ووٹروں کی تعداد دو لاکھ بائیس ہزار دو سو اٹھاون ہے جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد اٹھارہ لاکھ تریاسی ہزار انسٹھ ہے اور سال 2013 کے عام انتخابات میں ٹھٹھہ میں مجموعی طور ووٹرز کا ٹرن آوُٹ 57% رہا اس دوران ٹھٹھ میں صرف 12 ہزار ووٹروں کا اضافہ بھی ہوا ہے ہماری کوشش ہے کہ ہر شہری مرد یا عورت ووٹ کی اہمیت کو سمجھے اور اپنا ووٹ ہر حالت میں کاسٹ کرے جس کے لئے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ہم ووٹر ایڈیو کیشن کامیٹی مختلف اضلاع میں پروگرام کر رہی ہے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھ نے بتایا کہ ٹھٹھ کی ساحلی پٹی میں مقیم لاکھوں افراد جن میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں ان کا ووٹر لسٹ میں اندراج نہیں ہے اس لئے ہماری یہ کوشش ہے کہ تمام لوگوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کیا جائے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تعلیمی شعور اور آگاہی کے لئے چار سماجی تنظیموں کی جانب سے مکلی میں دبئی سینٹر سے مکلی پریس کلب تک ریلی 
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ میں لوگوں میں تعلیمی شعور اور آگاہی کے لئے چار سماجی تنظیموں کی جانب سے مکلی میں دبئی سینٹر سے مکلی پریس کلب تک عوامی ریلی نکالی گئی جس میں وائیس آف یوتھ, انڈس رورل سپورٹ آرگنائزیشن, نیشنل یوتھ پارلیامنٹ کے ورکرز بڑی تعداد میں موجود تھے اس سلسلے میں نپکو تنظیم کے رہنما محمد علی خٹک نے بتایا کہ ٹھٹھ کہ وہ تعلیم کے لئے گذشتہ تین سالوں سے جدوجہد کر رہے ہیں اور ٹھٹھ میں بند تعلیمی اداروں کے لئے دن رات بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج کر رہا ہوں مگر تاحال بند تعلیمی درسگاہوں کو کھولنے کے لئے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تاحال کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی ہے جس کے باعث ٹھٹھ جو ماضی میں تعلیمی سرگرمیوں کا مرکز تھا جہاں پر چار سو یونیورسٹیاں تھیں آج وہ ٹھٹھ تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے رہہ گیا ہے. اس لئے محکمہ تعلیم سندھ کہ توجہ مبذول کرانے کے لئے آج ٹھٹھ کی پانچ سماجی تنظیموں نے یہ ریلی نکال کر حکمرانوں سے مانگ کردی ہے کہ تعلیم کو بہتر بنایا جائے.۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy