سیکرٹری زراعت پنجاب احمد عزیز تارڑ کی زیرِ صدارت کپاس کی آئندہ فصل کے متعلق لائحہ عمل کے لئے اجلاس

Published on January 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)کپاس کی آئندہ فصل سے پیداواری اہداف کے حصول کے لئے موسمیاتی تبدیلیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک جامع حکمت عملی پر کاربند ہونا پڑے گا۔کپاس کی آئندہ فصل کی کاشت زیادہ سے زیادہ رقبہ پر یقینی بنائی جائے اور کپاس کی نئی ٹیکنالوجی کوفروغ دیا جائے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب احمد عزیز تارڑ نے کپاس کی آئندہ فصل کے لائحہ عمل کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر انجم علی نے بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری زراعت کو بتایا کہ محکمہ زراعت کی کوششوں سے سال2021-22 کے دوران کپاس کے زیرکاشت رقبہ میںگزشتہ سال کی نسبت قریباً16 فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوبی پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے کپاس کے2 لاکھ34 ہزار ایکڑ رقبہ کو نقصان پہنچا اور پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔اس کے علاوہ صوبہ میں جاری موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ اور بیج کی منظور شدہ اقسام کاشت نہ کرنے کے باعث بھی پیداوار میں کمی کا سامنا کرنا پڑاہے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ کپاس کی آئندہ فصل کی بروقت بوائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور کپاس کی منظور شدہ اقسام کے بیج کی بوائی کے موقع پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔کپاس کے لئے نہری پانی کی دستیابی کے لئے محکمہ آبپاشی کے ساتھ کوآرڈینیشن(خاص طور پر بہاولپور ڈویژن میں اپریل تا مئی کے مہینوں میں) یقینی بنائی جائے۔اس کے علاوہ تحصیل کی سطح پر علاقہ کے مطابقت سے کپاس کے پودے کی غذائی ضروریات کو فروری2023 تک مکمل کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy