پنجاب بھر میں گندم کی فی من قیمت میں 1200 روپے کی کمی

Published on January 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

گزشتہ روز تک 5400 روپے میں دستیاب گندم اب کھلی منڈی میں 4200 روپے فی من پر آ گئی
فیصل آباد (یواین پی) پنجاب میں گندم کے سرکاری کوٹے میں اضافہ ہوتے ہی فی من قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوگئی۔ گزشتہ روز تک 5400 روپے میں دستیاب گندم اب کھلی منڈی میں 4200 روپے فی من پر آ گئی ہے۔حالیہ کمی کے بعد صوبے بھر میں آٹے کی قیمت میں واضح کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ دوسری طرف سیکریٹری خوراک نے پنجاب میں ذخیرہ اندازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے بڑا آپریشن کرنا ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog