اوکاڑہ ; قومی شاہراہ اختر اباد کے قریب نامعلوم ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر

Published on January 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز) قومی شاہراہ اختر آباد نزد راؤ پیٹرولیم کے پاس نامعلوم ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون موقع پر جانبحق ہو گئی جبکہ مَرد زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے آر ایچ سی اختر آباد منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والی خاتون کو بھی ضروری کارروائی کرنے کے بعد مقامی پولیس کی موجودگی میں آر ایچ سی اختر آباد منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والی خاتون کی شناخت رخسانہ بی بی زوجہ واجد علی کے نام سے ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题