ضلع میں آج16جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

Published on January 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے اور باربار مہم کو دہرانے کی مقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر
فیصل آباد (یو این پی)ضلع میں 16جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے چلڈرن ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔انسداد پولیو مہم 22 جنوری تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 14 لاکھ 80 ہزار 925بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 4869 پولیو ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔اس موقع پرسی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثاقب منیراور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے اور باربار مہم کو دہرانے کی مقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں جبکہ مہمان بچوں کو بھی قطرے پلائیں اورگھر گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران سے کہا کہ مائیکروپلان پر ذمہ داری سے عمل کریں اور ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کا ایک بھی بچہ پولیو ویکسین کے بغیر نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ ہوگی اور غفلت پر ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے تمام تر درکار انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme