آٹھ اکتوبر 2005 کا ہولناک زلزلہ، 12 برس بیت گئے

Published on October 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,262)      No Comments

مظفر آباد: (یو این پی) اکتوبر 2005 کا قیامت خیز زلزلہ، آزادکشمیر میں 70 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ تین لاکھ سے زیادہ مکانات مکمل تباہ ہوئے۔ صحت، تعلیم، نکاسی و فراہمی آب اور مواصلات کا نظام بھی تباہ ہو گیا اور سڑکیں کھنڈر بن گئیں۔ہولناک زلزلے کے بارہ سال مکمل ہونے پر مرنے والوں کی یاد میں آج مرکزی تقریب مظفرآباد یونیورسٹی کالج گرونڈ میں شہدا زلزلہ کی یادگار پر ہو گی، جہاں قائم مقام وزیر اعظم راجہ نثار دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ 8 بجکر 50 منٹ پر سائرن بجائے جائیں گے۔زلزلے سے متاثرعلاقوں میں ریلف آپریشن کے بعد 2007 میں تعمیر نو کا عمل شروع کیا گیا۔ عالمی برادری کے ساتھ ساتھ اسلامی ممالک نے بھی بحالی و تعمیر نو کے کاموں میں شاندار کردار ادا کیا تھا، جن میں ترکی اور متحدہ ارب عمارات بھی سر فہرست ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog