پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کیلئے سیکیورٹی الرٹ جاری

Published on December 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

اسلام آباد: (یوا ین پی) امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا معاملہ، اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ سفارتخانے کے مطابق امریکی صدر کے فیصلے سے پاکستان میں موجود امریکیوں کو سیکیورٹی خطرات ہو سکتے ہیں۔ہدایت نامے میں امریکی شہریوں کو پاکستان میں نجی تقاریب میں شرکت، غیر ضروری نقل و حمل اور احتجاج والے مقامات سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ادھر چین نے بھی ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر سفارتی اہلکاروں کیلئے سفری ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں داعش متحرک ہے۔ چینی باشندے پاکستان میں اپنی سیکیورٹی کا خود خیال رکھیں اورغیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes