گندم کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی،کھلا آٹا کی 140سے 160روپے فی کلو فروخت جاری

Published on January 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)حکومت کی جانب سے وافر مقدار میں گندم کی درآمد کے بعد فیصل آباد میںگندم کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی،کھلا آٹا کی 140سے 160روپے فی کلو فروخت جاری، ضلعی انتظامیہ شہر اور گردنواح میں آٹے کا بحران حل کرنے میںمکمل طور ناکام،سستا آٹا حاصل کرنے کیلئے خواتین،بچے اور بزرگوں کی لمبی قطاریں،فلور ملزکا کمرشل آٹے کے تھلے میں صرف 100روپے کمی،15کلو والا آٹا کا تھلہ 2100روپے،دوسری جانب چاول اور کوکنگ آئل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کیجانب سے مختلف ممالک سے گندم درآمد کرنے کے بعد پنجاب بھر کی اجناس کی منڈیوں میں گندم کی قیمتیں1200 سی1400روپے تک کم ہوگئی ہے، اس کے باوجود شہر کی آٹا چکیوں پر آٹے کی قیمتیں 160 روپے فی کلوگرام سے کم نہیں ہوسکیں۔گندم کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے آٹے کی قیمتیں بڑھانے والا مافیا اب گندم کے نرخ کم ہونے پر خاموش ہے فلور ملز مافیا اور بلیک میں گندم فروخت کرنے والوں کے سامنے ضلعی انتظامیہ بھی کاموش ہے چکی اور کریانہ سٹور پر کھلا آٹا کی 140سے 160روپے فی کلو فروخت ہورہاہے ضلعی انتظامیہ کے اعلانات صرف دفاتروں تک محدود ہیں جبکہ شہر اور گردونواح میں،سستا آٹا حاصل کرنے کیلئے خواتین،بچے اور بزرگ لمبی قطاریوں ہاتھوں میں پیسے لے کھڑے ہیں،فلور ملزکا کمرشل آٹے کے تھلے میں صرف 100روپے کمی،15کلو والا آٹا کا تھلہ 2100روپے۔دوسری جانب چاول کی قیمتیں کہیں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ سپر کائنات پرانا چاول 30 روپے بڑھکر320 سے 350 روپے فی کلوگرام ہوگیا جبکہ ٹوتا چاﺅل بھی 190روپے کلو ہوگئے، کھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں ایک بارپھر 40سے 50روپے کلو اضاف ہوگیا ہے۔ شہری کہتے ہیں ملکی تاریخ میں اجناس کی قیمتیں کبھی اتنی نہیں بڑھیں دیگر امور زندگی تو درکناراب کھانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔شہریوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے آٹا، گھی اور چاول کی قیمتیں کم کرانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes