فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے گندم کی فصل کو انتہائی اہمیت کی حامل قرار دیدیاگیا

Published on January 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکاری کی منظم حکمت عملی کے ذریعے زرعی اجناس کی زیادہ پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکتاہے ا سلئے گندم کے کاشتکاراپنی فصل کی بہتر نگہداشت کیلئے کھیت سے جڑی بوٹیوں کا بروقت خاتمہ کریں اور زرعی ادویات کے سپرے کے محلول میں فی ایکڑ 100سے120 لیٹر پانی کا استعمال کیا جائے تاکہ فصل کو پیداواری نقصان سے بچانا ممکن ہو سکےانہوں نے کہا کہ فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے گندم کی فصل انتہائی اہمیت کی حامل ہے جسکی بہتر پیداوار سے نہ صرف غذائی خود کفالت حاصل کی جاسکتی ہے بلکہ کاشتکاروں کی انفرادی خوشحالی بھی ممکن ہے لہٰذا گندم کی فصل پوری توجہ کی متقاضی ہے تاکہ کاشتکاروں کو انکی محنت کا صلہ حاصل ہو۔انہوں نے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کی اقسام،اس کے کنٹرول کرنے کے طریقے اور زرعی ادویات کا استعمال،چوڑے اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی تلفی اور سپرے کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ م¶ثر اور فائدہ مند سپرے کیلئے مخصوص نوزل استعمال کی جائے۔انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے بمپر کراپس حاصل کرکے غذائی خود کفالت کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکارزرعی اجناس کی صرف منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں تاکہ بعد میں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题