پشاور: مہر تاج روغانی پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر منتخب

Published on December 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 588)      No Comments

04
پشاور(یوا ین پی)  پاکستان تحریک انصاف کی مہر تاج روغانی 77 ووٹ لے کر پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر کے پی کے اسمبلی بن گئیں۔ عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔ منگل کے روز کے پی کے اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کیلئے ہونے والے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے 114 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا پاکستان تحریک انصاف کی مہر تاج روغانی نے 77 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ جب کہ ان کے مد مقابل اپوزیشن کے امیدوار اکبر حیات 37 ووٹ حاصل کر سکے۔ مہر تاج روغانی کو کے پی کے اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر کا اعزاز حاصل ہوا ہے انہوں نے منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے اور اسپیکر کے پی کے اسمبلی نے ان سے عہدے کا حلف لیا –

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy