ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ محمد عثمان کا سبزی منڈی کا دورہ

Published on January 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ محمد عثمان نے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں جاکر پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو بولیوں کے عمل کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر عمل شفاف اور طے شدہ طریقہ کارکے مطابق ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں کے پاس ریٹ لسٹ کی موجودگی اور اس کے مطابق پھل وسبزیوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے منڈی میں صفائی کا اعلیٰ معیار قائم رکھنے کی بھی تاکید کی۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے پھلوں وسبزیوں کی مقدار اور بولیوں کے طریقہ کارسے آگاہ کیاگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes