ٹھٹھہ میں روایتی اور مقامی کھیلوں پر مشتمل “اسپورٹس فیسٹیول” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ غضنفر علی قادری.

Published on December 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 105)      No Comments


ٹھٹھہ (یواین پی /حمید چنڈ): ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ “اسپورٹس فیسٹیول” کے انعقاد کے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کی نہ صرف بہتر نشونماء بلکہ انہیں منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے بھی بچایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں 19- سے 25- دسمبر 2022ء تک جاری رہنے والے “اسپورٹس فیسٹیول” کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ “اسپورٹس فیسٹیول” میں فٹبال، بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس، کراٹہ، تھرو بال، ایتھلیکٹس، سیکریس ،رسا کشی، ہینڈ بال و دیگر مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ میں روایتی اور مقامی کھیلوں پر مشتمل فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے تا کہ نوجوانوں کو منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے بچا کر صحتمند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کے اختتام پر نامور شخصیات اور کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کی ہمت افزائی ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوں و دیگر انتظامات کے متعلق تجاویز جلد پیش کریں تاکہ فیسٹیول کو حتمی شکل دیکر انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری کے علاوہ محکمہ تعلیم، اسپورٹس، سوشل ویلفیئر، انفارمیشن و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes