وفاقی حکومت کی جانب سے میڈیا پر پابندیوں کے خلاف ٹھٹھہ میں احتجاجی ،مظاہرے

Published on January 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ) وفاقی حکومت کی جانب سے میڈیا پر پابندیوں کے خلاف ٹھٹھہ میں پی ایف یو جے کی کال پہ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس یونٹ ٹھٹھہ کی جانب سے صحافیوں کا احتجاج ،مظاہرے نعرےبازی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر وفاقی حکومت کی میڈیا دشمن پالیسیوں، پیمرا ایکٹ میں کی گئی منفی ترامیم اور صحافیوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے خلاف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے اعلان کردہ ملک گیر احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں (ایچ یو جے) ٹھٹھہ کی جانب سے پریس کلب ٹھٹھہ پہ سیاہ پٹیاں باند کے ٹریفک چوکی سے پریس کلب ٹھٹھہ تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاج میں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس یونٹ ٹھٹھہ کہ صدر خدا بخش بروہی، جنرل سیکریٹری راجا تنویر خاصخیلی، مکلی پریس کلب کہ صدر احمد خان خشک، شبیر بھٹی اعجاز واریو، اسماعیل میمن، اکبر دلوانی اور دیگر نے میڈیا پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر پابندی عوام کی آواز کو دبانے کا اقدام ہے۔ ہاں حکمران مہنگائی کا طوفان کھڑا کر کے عوام کی آواز بننے والے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتے ، ان کا کہنا تہا کے ملک کے مختلف میڈیا ہائوسز میں کام کرنے والے صحافیوں پر بلاجواز مقدمات درج کرواکے حراساں کیا جا رہا ہے جو قابل مزمت ہے ، اور صحافی برادری ملک کے مختلف علاقاجات میں اپنا پرامن احتجاج رکارڈ کرواکر یہ پیغام دینا چاہتی ہے کے مختلف صحافیوں کو حراساں کرنے اور دائر مقدمات سمیت دیگر مسائل ملک بہر کی صحافی برادری کو کسی بھی قبول نہیں ہںے، احتجاج کے شرکاء نے کینیا میں بے دردی سے شہید کیئے گئے صحافی ارشد شریف خوں سے انصاف کا بہی مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پہ صحافی شیراز واریو، منصور جلالانی، نظیر جاکھرو، یوسف دایو، علی گوھر، نعمان خاصخیلی اور دیگر موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog