ادبی تنظیم نظمینہ کے زیر اہتمام پروفیسر غزالہ انجم کی کتاب’’خزاں موسم گزر جائے کی تقریب رونمائی

Published on June 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,155)      No Comments

007
بورے والا(یو این پی)غزالہ انجم کی شاعری خوبصورت انسانی رویوں کی پاسدار ہے،ان خیالات کا اظہار استاذالشعرا،انشائیہ نگاہ،صدر غالب اکیڈمی اے غفار پاشا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے معروف ادبی تنظیم نظمینہ کے زیر اہتمام پروفیسر غزالہ انجم کی کتاب’’خزاں موسم گزر جائے کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ غزالہ انجم محبت کے جذبوں کی شاعرہ تو ہیں ہی لیکن وہ نفرت پر اس خوبصورتی سے احتجاج کرتی ہیں کہ منظر نامہ ہی پر کیف ہو جاتا ہے معروف شاعر بہز ادجاذب نے کہا کہ غزالہ انجم کے ہاں جذبوں کے ساتھ ساتھ اردو تراکیب کا بھی اس خوبصورتی سے استعمال کیا ہے کہ انسان الفاظ کے تقدس کا قائل ہو جاتا ہے پروفیسر مجید اکبر سدھو نے کہا کہ غزالہ انجم کی شاعری معاشرتی طور پر اصلاح کا کام انجام دے گی ’’نظیمنہ‘‘ کے صدر زعیم رشید نے غزالہ انجم کی شاعری پر خوبصورت تبصرہ کرتے ہوئے انہیں کتاب کی اشاعت پر مبارک باد دی خضر خان،عبدالسلام دانش،پروفیسر مس سعدیہ شہباز اور پروفیسر مس ندا حسین نے بھی اظہار خیال کیاپروفیسر غزالہ انجم کی شاعری کے حوالہ سے عزیز اللہ عابد،علی حسین جاوید اور عامر حسین چوہدری نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا تقریب کا آغاز قاری عمران رسول کی تلاوت سے ہوا نعت رسول کی سعادت عبدالرحمان نے حاصل کی اور تقریب کی نظامت کے فرائض ممتاز شاعر وحیدر قریشی نے ادا کیئے تقریب رونمائی کے بعد مشاعرہ میں اے غفار پاشا،بہزاد جازب،غزالہ انجم،زعیم رشید،عزیز اللہ عابد،رفیع تبسم،سیماب یاسر،وحید قریشی،عبدالسلام دانش،شہزاد شاکر،زاہد امتیاز،عادل حسین عادل،علی حسین جاوید،بشارت علی راحل،عمران مدحر،قربان قاصر،عامر حسین چوہدری،محمود پون،رفیق ساگر،اعجاز دانش،ندیم صابر،افتخار واجد نے اپنا کلام سنایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题