سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کی ساتویں برسی منائی گئی

Published on January 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

صاحبزادہ یعقوب خان26جنوری 2016ء کو 95برس کی عمر میں انتقال کر گئے
اسلام آباد(یواین پی) پاکستان کے سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کی ساتویں برسی26جنوری جمعرات کو منائی گئی وہ1982 ء سے 1992 ء تک پاکستان کے وزیر خارجہ رہے۔پاکستان کے سابق سفیر اور وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان1920ء کو رام پورمیں پیدا ہوئے،انہوں نے 1940ء میں فوج میں کمیشن حاصل کیا اور دوسری جنگ عظیم میں حصہ لیا،وہ 1969ء سی 1971 ء تک مشرقی پاکستان کے گورنر رہے۔1973ء سی1979ء تک سوویت یونین،فرانس اور امریکہ میں سفیر رہے،وہ1982ء سے 1986ء تک اور 1988ء سی1992ء تک پاکستان کے وزیر خارجہ رہے،انہیں دنیا کی دس بڑی زبانوں پرعبور حاصل تھا وہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکر ٹری کے خصوصی نمائندے بھی رہے۔صاحبزادہ یعقوب خان26جنوری 2016ء کو 95برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes