کشمیریوں کوکبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔سردار آصف احمد علی

Published on January 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

قصور(یواین پی)پوری قوم اورحکومت مقبوضہ کشمیرکے 80لاکھ کشمیریوں کی حقیقی پشتیبان ہے اور ہم کشمیریوں کوکبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کے 22کروڑ عوام نہتے کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ وہ وقت دور نہیں جب ہندوستان ٹکڑوں میں تقسیم ہوگا اور کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابقہ وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے، گزشتہ 178دنوں سے پوری وادی میں کرفیو نافذ ہے۔ کشمیری گھروں میں محصور ہوچکے ہیں مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے لیے حکومت پاکستان ہر پلیٹ فارم پربھرپور انداز سے مقدمہ لڑ رہی ہے مگرعالمی برادری کا کردار شرمناک رہا ہے اور عالمی برادری کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اس مسلہ کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ خطے کو لاحق خطرات دور ہو سکے
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مہر محمد لطیف
قصور(یواین پی)کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کا حصہ بننے سے کوئی بھی دنیا کی طاقت نہیں روک سکتی ہے وہ دن دور نہیں جب ہندوستان کی بربادی اور کشمیر کی آزادی ہو گی کشمیر کل بھی لہولہان تھا، کشمیر آج بھی لہولہان ہے۔ کشمیر پر ڈھائے جانے والے مظالم انسانیت کے علمبرداروں اور اقوام متحدہ کو کیوں نظر نہیں آتے۔ دنیا کو دہرے معیار بدلنا ہوں گے ان خیالات کا اظہارایکس چئیرمین یوسی نظام پورہ مہر محمد لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر محض ایک خطہ نہیں بلکہ یہ 80لاکھ کشمیریوں کے مستقبل کا مسئلہ بھی ہے بھارتی حکومت انتہائی چالاکی کے ساتھ وہاں کی مسلم اکثریت کواقلیت میں بدلنے کی سازش کررہی ہے۔ ان شاء اللہ وہ کبھی اپنے مقصدمیں کامیاب نہیں ہوگی خواتین کی بے حرمتی کے واقعات درج ہوچکے ہیں بچے یتیم ہوچکے ہیں ہزاروں مکانا ت کو معدوم کیا گیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے مظالم کی طویل فہرست کے باوجود دنیا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے عالمی برادی کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے آکر وہ کیوں خطے کا امن تباہ کر رہے ہیں اور شدید خطرات کو دعوت دی جارہی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题