ضلع میں مختلف محکموں واداروں کی طرف سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اب تک 64ہزار180عوامی شکایات نمٹادی گئی: کاشف رضا اعوان

Published on January 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلع میں مختلف محکموں واداروں کی طرف سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اب تک 64ہزار180عوامی شکایات نمٹادی گئی ہیں جبکہ بقیہ درخواستوں کو تیز رفتاری سے حل کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات کے حل کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔مختلف ضلعی محکموں کے افسران اور فوکل پرسنز بھی موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر مجموعی طور پر 65736مسائل پر مبنی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں 757نئی درخواستیں بھی شامل ہیں اور درخواست گزار کی طرف سے مسائل حل ہونے پر فیڈبیک بھی لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈ کواٹرزنے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر ان کے محکمے سے متعلقہ شکایات کے بلاتاخیر ازالہ کے ساتھ فون کرکے متعلقہ شکایت کنندہ کا فیڈبیک بھی لیا جائے اور وہ محکمانہ کارروائی سے مطمئن ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ موصولہ شکایات کے حل کے سلسلے میں کارکردگی کی جانچ کے لئے اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہورہاہے لہذا تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog