پی ایس ایل 4 کی پلیئرز ڈرافٹنگ اسلام آباد کے سپرد

Published on October 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 889)      No Comments

لاہور (یو این پی ) پاکستان سپر لیگ 4 کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی میزبانی اسلام آباد کے سپرد کر دی گئی، پاکستان سپر لیگ 4 کی پلیئرز ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق پاکستان سپر لیگ 4 کی پلیئرز ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی جبکہ کھلاڑیوں کا ڈرافٹ کا عمل پرانے طریقہ کار کے تحت ہوگا اور ہر فرنچائز کو پرانی ٹیم سے 10 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔پاکستان سپر لیگ 4 کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کا آغاز 14 فروری سے دبئی میں ہوگا، 17 مارچ کو فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ مجموعی طور پر 8 میچز پاکستان میں ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy