قرآن پاک کا دفاع ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے،چوہدری طاہر ملہی

Published on January 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments
سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں،چیف ایگزیکٹو
مانگامنڈی(یو این پی)معروف بزنس مین طاہر اینڈ اسد انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو چوہدری طاہر ملہی نے سینئر صحافی میاں محمد الیاس سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں سویڈن حکومت قرآن کریم کی بے حرمتی میں ملوث افراد کو فوری طورپر گرفتار کر کے سزا دلوائے اس واقعے میں ملوث عناصر بدامنی دہشتگردی انتہا پسندی کو فروغ دینے کے مرتکب ہوئے ہیں،معروف بزنس مین چوہدری طاہر ملہی نے مزید کہا کہ قران پاک کی بے حرمتی مغربی بربریت اور نظری کا ثبوت ہے، قرآن پاک کی کی بے حرمتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔قران پاک کا دفاع ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog