جنرل بس سٹینڈ میں صاف ستھرے ماحول اور ضروری سہولیات کویقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنرعمران حامد شیخ

Published on January 29, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنرعمران حامد شیخ نے ہدایت کی ہے کہ جنرل بس سٹینڈ میں صاف ستھرے ماحول اور ضروری سہولیات کویقینی بنایا جائے تاکہ مسافروں کو خوشگوار احساس ہو۔انہوں نے یہ ہدایت جنرل بس سٹینڈ کے معائنہ کے دوران جاری کی۔سیکرٹری آرٹی اے ثناءاللہ ہنجرا،اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر رانا حبیب اللہ ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ کے مختلف شیڈز میں صفائی ستھرائی کی صورتحال،مسافر خانوں،ٹائلٹس کی حالت اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ لاری اڈہ میں کسی جگہ گندگی،کوڑا کرکٹ نظر نہیں آنا چاہیے اور مسافروں کی ضروری سہولیات کا خصوصی خیال رکھا جائے۔انہوں نے ٹائلٹس کی صفائی پر ذمہ دارانہ توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ عملہ صفائی کسی بھی لمحہ غیر حاضر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے سیوریج سسٹم کودرست اورسیکیورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات کو چوکس رکھنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ میں اعلیٰ نظم ونسق کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان فٹ گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے جبکہ مختلف شہروں کے لئے کرایہ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہیں۔انہوں نے اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کا سختی سے تدارک کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ہوٹلز ودکانوں اورسٹالز پر کھانے پینے کی اشیاءکا معیاربھی بہتر ہونا چاہیے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے جنرل بس سٹینڈ میں جاری تعمیراتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی بھی تاکید کی۔سیکرٹری آرٹی اے نے ڈپٹی کمشنر کو جنرل بس سٹینڈ میں مسافروں کے لئے دستیاب سہولیات اور دیگر انتظامی امور سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ مسافرخانوں میں نصب چیئرز کو رنگ روغن کرنے کے علاوہ مسافروں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题