صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول ہم سب کی ضرورت ہے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم

Published on June 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

Final
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول ہم سب کی ضرورت ہے صنعتی ترقی ،انسانی بودوباش کے بدلتے ہوئے طریقہ اور ہمارے رویے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کی ایک وجہ ہیں یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ریسورس سنٹر میں تحفظ ماحول کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ ماحولیات اور پلان پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد اشرف چودھری، ای ڈی او ورکس شیخ ظفر محمود، ڈی او ماحولیات رانا صفدر ، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ،ڈی او فاریسٹ رانا طارق محمود،پلان پاکستان کے عبدالرشید عباسی،ڈی او فشریز لیاقت علی بھٹی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز عابدہ سعید، مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکریٹری راؤ محمد خلیل،چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر خالد، سماجی تنظیموں کی عہدیدار خواتین صبوحی حسن ،ملک نوشین، قمر نقوی کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ پاکستان کے تمام باسیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے گھر کے ماحول کے ساتھ ساتھ اردگرد کے ماحول کو بھی صاف رکھیں صر ف حکومتی اداروں پر انحصار کر کے ہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکتے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے صنعتی اداروں کے خلاف کارروائی کے لیے قانون موجود ہے اور ضلع وہاڑی میں ایسے کئیاداروں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے لیکن ہم بحثیت مسلمان بھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے اگر ہم دین اسلام کی تعلیم کے مطابق صفائی نصف ایمان کو ہی اپنا لیں تو ہم نہ صرف اپنے ماحو ل کو صاف ستھرا رکھنے میں کامیاب ہوں گے بلکہ اس سے بہت سے بیماریوں سے بھی چھٹکارہ پانے میں کامیاب ہوں گے سیمینار سے کامسیٹ یونیورسٹی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انوائرمنٹل سائنس ڈاکٹر شاہد،ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر پروفیسر مسعود احمد،ڈی او ماحولیات رانا صفدر علی ،صبوحی حسن، نوشین ملک ،محمد اقبال نے بھی خطاب کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy