وطن لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے آج ہم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں فرخ حبیب

Published on August 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

سبز ہلالی پرچم کی حفاظت بھی ہمارا ہی کام ہے۔آزادی کی نعمت آج کشمیروں سے پوچھیں
فیصل آباد(یواین پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے قوم کوجشن آزادی کی مبارکباددی اور کہا کہ یہ وطن لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔آج ہم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ان ماؤں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے لعلوں نے اس ملک میں اپنے لہو سے امن کے دیئے جلائے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے بڑی نعمتوں سے نوازا ہے یہاں کھیت،کھلیان،ہریالی،پہاڑ اور میدان بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے جو خواب سوچا ہم نے اس کو حقیقت میں ڈھالنا ہے، کشمیریوں کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں اورکشمیریوں کی آزادی تک ساتھ دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔پاکستان کی بنیادیں ہم نے عدل اور انصاف پر قائم کرنی ہیں۔اس پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔سبز ہلالی پرچم کی حفاظت بھی ہمارا ہی کام ہے۔آزادی کی نعمت آج کشمیروں سے پوچھیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy