بابر اعظم دو سالوں سے ٹاپ کھلاڑی ، ان کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا، یونس خان

Published on January 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

لاہور (یواین پی) سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ کپتانی کے لیے بابر کے علاوہ کوئی چوائس نہیں، بابر اعظم دو سالوں سے ٹاپ کھلاڑی ہیں، ان کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا۔ چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 45 سالہ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا زبردست فیصلہ ہے۔یونس خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ ڈپارٹمنٹل کرکٹ میں بہتری لانے کی گنجائش ہے۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹس کے پاس موقع ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو پروموٹ کرے۔ پاک بھارت سیریز پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی سیریز ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز میں کھلاڑی بنتے ہیں اور ان کا گریڈ بڑھتا ہے۔کرکٹ کی پروموشن کے لیے دونوں ممالک کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف اچھی اننگز سے ویرات کوہلی کی گریڈنگ اوپر ہوئی۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم دو سالوں سے ٹاپ کھلاڑی ہیں، ان کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے بابر اعظم کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog