ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا اوکاڑہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

Published on July 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

رہائشی علاقوں کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز
اوکاڑہ ( یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا اوکاڑہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،فیصل آباد روڈ ،فیکٹو چوک ،گورنمنٹ کالونی ،خان کا لونی ،لودھی روڈ ،ایل بھی ڈی سی کینال روڈ ،میں صفائی ستھرائی کے لئے تمام کام کرنے والی ٹیموں کا شاباش دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو میونسپل سروس کی فراہمی اولین ترجیح ہے رہائشی علاقوں کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے صفائی ستھرائی کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ علاقہ مکین بھی اپنا کردار کریں انہوں نے کہا کہ شہر میں سیور یج لائنوں کی صفائی ،گٹروں کے ڈھکن لگانے ،شہر سے کوڑا اٹھانے کا کام ترجیح بنیادوں پر کیا جائے تاکہ برسات کے دنوں میں نکاسی آب کے سلسلہ میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کا صفائی پر مامور عملہ اپنے علاقہ میں صفائی ستھرائی پر توجہ دے اس سلسلہ میں سپر وائز ز نگرانی کے عمل کو موثر بنائیں انہوں نے ہدایت کی کہ قربانی کے دنوں میں شہر میں صفائی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ انداز میں ابھی سے تلف کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے میونسپل سر و سز کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ماسٹر پلان بنائیں اور طے شدہ شیڈول کے مطابق عوامی سہولت کے لئے کاروائیاں کریں تاکہ میونسپل سر و سز کی لگاتار فراہمی سے لوگوں کی مشکلات کم ہو سکے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy