ملک نازک صورتحال سے دوچار، وقت ہے مل کر بیٹھیں: فضل الرحمان

Published on November 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

پشاور: (یواین پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک نازک صورت حال سے دوچار ہے، وقت ہے کہ مل کر بیٹھیں اور مسائل پر بات کریں، کہتے ہیں کرتارپور میں کوئی اور تقریر کرتا تو اسے غدار کہا جاتا۔پشاور میں جے یو آئی سیکرٹریٹ میں قبائل کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ کرتارپور میں کی جانے والی تقریر اگر نواز شریف کرتے تو انہیں غدار کہا جاتا، کوئی اور ہندوستان کے ساتھ دوستی کی بات کرے تو اسے بھی غدار کہا جاتا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انڈیا کے ساتھ دوستی کا راستہ کھولاجا رہا ہے لیکن ہندوستان نے سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا واضح جواب دے دیا ہے۔جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی سرحد کو پرامن بنایا جا رہا ہے اور پاک افغان سرحد پر جنگ کے محاذ کی طرف جا رہے ہیں، یہ کون سی سیاست ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy