پیٹرول قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

Published on January 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا۔ رپورٹس کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔لاہور سے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے کرائے میں 100 روپے اضافہ کردیا گیا، لاہور سے گوجرانوالہ 50، پشاور اور صادق آباد کے لیے کرائے میں 200 روپے جب کہ لاہور سے کراچی کے لیے کرائے میں 600 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرایوں میں اضافے کو جواز بناکر اگر انتقامی کارروائی کی گئی تو پبلک ٹرانسپورٹ کھڑی کردیں گے کیوں کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے ٹرانسپورٹ سسٹم تباہ کردیا ہے۔اس کے علاوہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور ٹرانسپورٹروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں حالیہ اضافہ مسترد کر دیا، صدرپاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے، تمام ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، امپورٹڈ حکومت کی پالیسیاں پاکستان کو بربادی کے دہانے پر لے آئی ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلا جائے، امپورٹڈ حکومت کی ترجیحات عوام دشمن پالیسیاں بنانا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy