وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پروگرام کلین اینڈ گرین درختوں لگاو پروگرام کی مانگامنڈی میں دھجیاں بکھیر دی گئی

Published on August 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

مانگامنڈی(یو این پی) مانگامنڈی میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے سڑک بنانے کی آڑھ میں کروڑوں روپے مالیت کے زندہ درختوں کا قتل عام کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ راجباہ نہر سے درختوں کی کٹائی جاری محکمہ جنگلات نے پھل دار اور سایہ دار درختوں کی نیلامی کی یا مبینہ ملی بھگت کروڑوں روپے مالیت کے درخت کاٹ دیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق شاہ کام چوک سے مانگامنڈی تک نہر کنارے سڑک بنانے کی آڑھ میں لکڑ مافیا نے مانگامنڈی ڈگری کالج فار گرلز کی اپوزیٹ سائیڈ سے ہزاروں کی تعداد میں زندہ درختوں کا قتل عام کر دیا گیا ۔علاقہ مکینوں نے انتظامیہ اور ٹیمبر مافیا کی کیخلاف درختوں کا قتل عام ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث تمام افراد کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ جنگلات کے اعلی افسران فل فور درختوں کی کٹائی روکنے کیساتھ ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کرے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes