اسد عمر نے فواد چوہدری کی رہائی کا دن بتا دیا

Published on January 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

(یواین پی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے گرفتار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی رہائی کا دن بتا دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آج ان شاء اللّٰہ فواد چوہدری اپنی غیر قانونی حراست سے آزاد ہوجائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کا کہنا ہے کہ قوم کی حقیقی آزادی کے لیے فواد چوہدری کی آواز پھر گونجے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیاجوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme