کلبھوشن یادیو کیس، پاکستانی وفد دی ہیگ پہنچ گیا

Published on February 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

دی ہیگ: (یواین پی) بھارےی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کیلئے پاکستانی وفد نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ پہنچ گیا۔ڈی جی ساؤتھ ایشیا وسارک ڈاکٹر فیصل اور اٹارنی جنرل انور منصور وفد میں شامل ہیں۔ کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت عالمی عدالت انصاف میں 18 فروری کو ہو گی۔ دی ہیگ میں جمعہ 16 جنوری کو اعلیٰ سطح اجلاس ہو گا جس میں پاکستانی وکیل بریفنگ دینگے۔عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک ہالینڈ کے شہر ہیگ میں ہو گی۔ پاکستانی وفد ہیگ چلا گیا۔ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی عالمی عدالت میں ایڈہاک جج کے فرائض سرانجام دیں گے۔عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت، بھارت 18 فروری کو دلائل کا آغاز کرے گا اور پاکستان 19 فروری کو اپنے دلائل دے گا۔ پاکستان عالمی عدالت کا فیصلہ اپنے حق میں آنے کے لیے پُرامید ہے۔20 فروری کو بھارتی وکلاء پاکستانی دلائل پر بحث کریں گے جبکہ 21 فروری کو پاکستان جواب دے گا۔ اٹارنی جنرل، دفتر خارجہ اور وزارت قانون کے اعلی حکام بھی سماعت میں شرکت کے لیے ہیگ جائیں گے۔ پاکستان کی جانب سے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی عالمی عدالت میں ایڈہاک جج کے فرائض سرانجام دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy