سابق صدرآصف علی زرداری کے کزن علی حسن زرداری نے عملی سیاست کا آغاز کردیا

Published on April 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

ٹھٹھہ(حمید چنڈ۔۔۔یواین پی) آصف علی زرداری کے کزن علی حسن زرداری نے عملی سیاست کا آغاز کردیا ہے ،علی حسن زرداری کو پی پی پی کے مقامی رہنماہ گل محمد سموں کی جانب سے سماں ہاوس پر ظہرانہ دیا گیا اس موقعے پر پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نے ظہرانے میں شرکت کی ،ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں علی حسن زرداری ساحلی پٹی کے صوبائی حلقے گھوڑاباری سے پی پی کے متوقع امیدوار ہیں اور سیاسی سرگرمیاں اس سلسلے کی کڑی ہے، اس سلسلے میں سماں ہاوس پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علی حسن زرداری نے کہا ہے کے ہم عوامی خدمت پریقین رکھتے ہیں پیپلزپارٹی ٹھٹھہ اور سجاول سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ، حاجی علی حسن زرداری نے مزید کہا کہ ٹھٹھہ کے باسیوں کی دی ہوئی عزت کو فراموش نہیں کرسکتے پیپلزپارٹی غریبوں کی پارٹی ہے عوام کا سماں ھاؤس کے ساتھ دل کا رشتہ ہے جسے کوئی جدا نہیں کرسکتا پ پ سندھ کے رابطہ رسیکٹری ڈاکٹر عبدالواحد سومرو نے کہاکہ ساحلی علائقون کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اورسمندر کے کناروں پر بند نجی تعاون سے لگائے تاکہ سمندری نقصانات پر قابو پایا جاسکے جنرل سیکرٹری ٹھٹھہ امتیاز قریشی بھورو سرکی نے کہاکہ 2018 کی الیکشن میں کامیابی کے جھنڈے گھاڑے گی رابطہ مہم کا آغاز سے تمام اضلاع میں جلد الیکشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ جائیں گی دھونس سے پاک الیکشن ہوئی تو پیپلزپارٹی ملک سے کامیابی کینئے باب رقم کریگی شیرازی برادران کی پ پ میں شمولیت کو سختی سے روکا جائے گا ٹھٹھہ اور سجاول کی عوام آج بھی پ پ کے ساتھ ہے تمام تر جمہوری قوتیں شیرازی برادران کی روک تھام کریں گے۔

میر پور ساکرو کے آبادگاروں کا نہروں میں آبادی کے لیے پانی نہ چھوڑنے کے خلاف مین ساکرو گھارو روڈ پر سخت احتجاج اور دھرنا
ٹھٹھہ (حمید چنڈ۔۔۔یواین پی) میر پور ساکرو کے آبادگاروں کا نہروں میں آبادی کے لیے پانی نہ چھوڑنے کے خلاف مین ساکرو گھارو روڈ پر سخت احتجاج اور دھرنادیا گیا، دھرنے کے باعث شاہراہ بلاک، تفصیلات کے مطابق میرپورساکرو کے مختلف نہروں اور انکے شاخوں میں محکمہ ایریگیشن ساکرو ڈویڑن کی جانب سے پانی نا چھوڑنے کے خلاف بگہان،گھاڑو، ساکرواور نزدیکی دیہاتوں میں زرعی زمین آباد کرنے والے آبادگاروں کا مین ساکرو گھارو روڈ بلاک کرکے سخت نہرے بازی کرتے ہوئے احتجاج اور دھرنا دیا ، اس موقعے پر مظاہرین نے کہا کے پچھلے چار ماہ سے نہروں کا پانی بند کیا گیا ہے، ایریگیشن انجنئیر اور ایس ڈی او پانی دینے کے بجائے ہمیں جھوٹے دلاسے دیئے جا رہے ہیں، مسلسل چار ماہ سے نہروں میں پانی نا ہونے کے باعث ہماری زمینیں بنجر ہوگئیں ہیں ،ہمارے مویشی اور لوگ پیاس کے باعث تڑپ رہے ہیں، مقامی لوگوں کے پاس مرنے والے کے لیے غسل تک کا پانی بھی پیسوں پر لینا پڑرہا ہے،انہوں نے مزید کہا کے محکمہ ایریگیشن میں مقامی عوام کو پانی باآسانی دستیاب کرنے کے لیے حکومت سندھ اور ورلڈ بئنک کی جانب سے اربوں روپے کا بجٹ دیا گیا جوایریگیشن ساکرو کے انجنئیر اورانکے عملے نے مل بھانٹ کر ہضم کرلیے ہیں مگر نہروں میں پانی نا چھوڑ کر مقامی لوگوں کو جان بھوج کر پریشان کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کے ہمیں یہ سزا اس لیے دی جارہی ہے کیونکہ ہم سندھی ہیں اور ہم نے سندھیوں کو ووٹ دیا ہے،ہم سے تو روٹی کپڑا اور مکان کا وعدا کرکے ہمیں پانی کی بوند بوند کے لیئے پریشان کیا جارہا ہے،ان کا کہنا تھا کے کینجھر ہمارے ضلع ٹھٹھہ میں ہونے کے باوجود کراچی کو تو پانی دیا جارہا ہے مگر ضلعی عوام کو پیاسہ رکھا جارہا ہے ، جبکہ حالیہ کے فور منصوبے کے تحت کینجھر کا مزید پانی بحریہ ٹاوں کو مہیا کرنے کی بھی تیاریاں کی جارہی ہیں ،اس موقعے پر مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر آبپاشی ، چیف جسٹس سندھ اور ٹھٹھہ کے منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا کے ہمیں فوری پانی دیا جائے بدیگر صورت احتجاج کا دائرا بڑایا جایئگا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog