امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰؓ کا یوم ولادت 5 فروری کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

Published on February 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

ملک بھر کے اخبارات یوم علی ؓ کی مناسبت سے سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے، سرکاری و نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے
اسلام آباد(یواین پی)امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰؓ کا یوم ولادت 5 فروری بمطابق 13رجب المرجب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا جشن ولادت کے سلسلے میں ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد میں منعقدہ محافل اوردیگر تقریبات کے دوران علماء و خطیب حضرات خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰ ؓ کے فضائل بیان کرتے ہوئے دین ا سلام کی آبیاری کیلئے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ امام بارگاہوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا جشن ولادت کے سلسلے میں تقریبات منعقد ہو نگی جبکہ شیرینی بھی تقسیم کی جائے گی۔علاوہ ازیں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سیر ت حضرت علیؓ اور فضائل اجاگر کیے جائیں گے ملک بھر کے اخبارات یوم علی ؓ کی مناسبت سے سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ سرکاری و نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes