کاشتکاروں کو پھلوں و سبزیوں کی منافع بخش اقسام کی کاشت کیلئے تمام ممکن رہنمائی فراہم کی جائے گی،ترجمان ایوب ریسرچ فیصل آباد

Published on February 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے ترجمان نے کہا کہ کسانوں کو زرعی اجناس کی بھرپور قوت مدافعت اور زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل نئی اقسام کی فراہمی ایوب ریسرچ کی اولین ترجیح ہے اور کاشتکاروں کو منافع بخش اقسام کی کاشت کیلئے تمام ممکن رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ گندم، کماد، دھان، کپاس، سورج مکھی،مکئی سمیت دیگر پھلوں و سبزیوں کی بمپر کراپس حاصل کرکے نہ صرف ملکی ضروریات پوری کرسکیں بلکہ زرعی اجناس، پھلوں، سبزیوں کی برآمد سے زرمبادلہ بھی حاصل کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ ایوب ریسرچ کاشتکاروں کوآئندہ مناسب قیمت پرمکئی کے ہائبرڈ بیج تیار کرکے دے گا۔انہوں نے غذائی تحفظ اورفصلوں کی اجزائے خوراک کی اہمیت پر بھی زوردیا۔انہوں نے کہا کہ آلو، مکئی اور دیگر سبزیاں دوسرے شہروں کو سپلائی کی جاتی ہیں۔انہوں نے سبزیوں کیلئے بیج اور ٹنل فارمنگ وجدید کاشتکاری پرزوردیتے ہوئے کہاکہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضروت کو پورا کرنے کیلئے زرعی شعبہ میں انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی کیمیائی کھادوں کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے درآمدی کھادوں پر انحصار کیا جارہا ہے اس لیے متوازن کھادوں کے استعمال و افادیت کے بارے میں بھی کاشتکاروں کو مناسب آگاہی فراہم کرناہو گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes