ایس ای واپڈا جھنگ نذر ڈب لوٹ مار کی اس اند ھیر نگری میں چمکتا ستارہ،سروے رپورٹ

Published on December 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

درحقیقت تو یہ ہے کہ مذکورہ آ فیسر غریب بے بس سائلین کیلئے سایہ شجردار کی حیثیت رکھتا ہے
جھنگ (یواین پی) ایس ای واپڈا جھنگ نذر ڈب لوٹ مار کی اس اند ھیر نگری میں اپنی ایمانداری کی مہک رات کی رانی کی طرح بر قرار رکھے ہوئے ہے اگر آپ حقیقت کے آ ئینے میں دیکھے تو مذکورہ آ فیسر آج کے اس پر آ شو ب معاشرے جس میں ہر بااثر شخص نفسا نفسی کا شکار ہو کر حرام و حلال کی تمیز کھو بیٹھا ہے اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہے ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران یواین پی سے کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ آ فیسر لوٹ مار ظلم و ستم اور ناانصافیوں کے اس ناسور معا شرے میں اپنی فرض شناسی کی چمک قطب ستارے کی طرح برقرار رکھے ہوئے ہے جس کی چمک سے محکمہ واپڈا جھنگ جگمگا رہا ہے درحقیقت تو یہ ہے کہ مذکورہ آ فیسر غریب بے بس سائلین کیلئے سایہ شجردار کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ جا بر و راشی اہلکاروں کیلئے ننگی تلوار کی حیثیت رکھتا ہے یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ مذکورہ آ فیسر کا شمار اُن چند ایک ایماندار آفیسروں میں ہو تا ہے جو کہ اپنے فرائض و منصبی کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں مذکورہ آ فیسر کا یہ اعلی کردار اس کے اعلی خون کی عکاسی کرتا ہے مذید انہوں نے کہا کہ یہی سچ ہے کہ کردار ہی ہر شخصیت کا آ ئینہ دار ہو تا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes