پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ 10 مارچ کو انڈیا میں ریلیز ہوگی

Published on February 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments
فلم کی دنیا بھر میں ریلیز کی تاریخوں کا اعلان انسٹاگرام میں فلم کے آفیشل پیج پر کیا گیا ہے
کراچی(یواین پی) پاکستانی ڈائریکٹر صائم صادق کی فلم ’جوائیلینڈ‘ 10 مارچ کو انڈیا میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کی دنیا بھر میں ریلیز کی تاریخوں کا اعلان انسٹاگرام میں فلم کے آفیشل پیج پر کیا گیا ہے۔شعیب منصور کی فلم ’بول‘ کے بعد ’جوائے لینڈ‘ ایک دہائی بعد انڈیا میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔فلم کے آفیشل انسٹاگرام پیج کے مطابق فلم اسپین، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، انڈیا اور مشرقی یورپ کے ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ مشرقی یورپ کیلئے ایچ بی او نے فلم کے حقوق حاصل کیے ہیں جبکہ اٹلی، لاطینی امریکا اور اسرائیل کیلئے بات چیت جاری ہے۔واضح رہے کہ فلم کو ہم جنس پرستی کے متنازعہ موضوع پر پاکستان میں شدید تنقید کا سامنا ہے اور پنجاب حکومت نے صوبے میں اس کی نمائش پر پابندی بھی لگائی تھی۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog