کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہوا، فی الحال سکول بند نہیں کریں گے، مراد راس

Published on November 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

لاہور (یواین پی)وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہوا، فی الحال سکول بند نہیں کریں گے، سکولوں میں رینڈم سیمپلنگ کی جارہی ہے، کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے، لیکن صورتحال تشویشناک نہیں ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں کوویڈ19 کے پھیلاؤ پر کڑی نظری رکھی ہوئی ہے۔کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد اور پھیلاؤ کو جاننے کیلئے یومیہ بنیادوں پر سکلوں میں رینڈم سپیملنگ کی جا رہی ہے۔ رینڈم سیمپلنگ میں دیکھا گیا ہے کہ سکولوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں تھوڑا سا اضافہ ہوا ہے۔ لیکن فی الحال صورتحال خطرناک نہیں ہے۔ اس ساری صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر تجزیہ بھی کیا جاتا ہے۔اس صورتحال کے پیش نظر ابھی اسکولوں کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ برائے مہربانی کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔ دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے ساتھ ہی کورونا کیسز میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت کو کنٹرول کرنے اور پھیلاؤ روکنے کیلئے ماسک کو لازمی کردیا ہے۔ جبکہ این سی اوسی نے تمام صوبوں اور مقامی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ کاروباری مقامات پر ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے،

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy