ہارون آباد میں منشیات اور شراب فروشی کا دھندہ عروج پر

Published on January 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

\"1\"

ہارو ن آباد(تحصیل رپورٹر)ہارون آباد میں منشیات اور شراب فروشی کا دھندہ عروج پر پولیس خاموش تماشائی ،پو لیس کی آنکھ پر لکشمی نے پٹی باندھ دی ،بڑے بڑے مگر مچھ اور ڈیلروں کو چھوڑ کر چھوٹے چھوٹوں کے خلاف فرضی کاروائیاں ڈی پی او کو ارسال ،تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے گنجان آباد علاقوں فوجی چوک ،عبد اللہ چوک ،پیپلز کالونی ،الہاشم کالونی ،ریاض کالونی ،کرسچن کالونی سمیت دیگر محلہ جات میں منشیات اور شراب فروشی کا دھندہ عروج پر ہے متعدد بار شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی مگر کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی منشیات اور شراب سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے مگر پولیس بڑے بڑے ڈیلروں سے منتھلی اور شراب کا حصہ وصول کر تے ہیں اور انہی ڈیلروں کے توسط سے خرید کرنے والوں کو پکڑوا کر پولیس والوں کو خو ش کر دیتے ہیں اور پولیس والے اسے اپنی کاروائی بنا کے ڈی پی او ارسال کر دیتے ہیں ۔عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او بہاولنگر سے اپیل کی ہے کہ تھانہ سٹی میں ایماندار افسران کی تعیناتی کر کے ہارون آباد کی عوام پر احسان عظیم کریں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes