شاداب کی شادی میں کپتان بابراعظم شریک نہ ہوئے! مگر کیوں؟

Published on February 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

لیگ اسپنر کی اپنی شادی میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنے دیرینہ دوست شاداب خان کی شادی میں شرکت کی بجائے بیٹنگ پریکٹس کو ترجیح دی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے بابراعظم نے مسلسل تیسرے دن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اپنی مشقیں جاری رکھیں، انہوں نے اپنے دیرینہ دوست اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی راولپنڈی میں شادی میں شرکت سے اجتناب برتا اور پریکٹس کو فوقیت دی۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کی نیشنل اسٹیڈیم پر پہلے پریکٹس سیشنز منسوخ کرنے کی وجہ بھی شاداب خان کی شادی ہی نکلی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیشتر کھلاڑی اپنے ساتھی کرکٹر کی شادی کی تقریب میں شرکت کی وجہ سے کراچی نہیں پہنچ سکے۔واضح رہے کہ شاداب خان پاکستان سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔گزشتہ دنوں شاداب کے نکاح کی تقریب کا انعقاد ہوا تھا جبکہ کل لیگ اسپنر کی مہندی تقریب تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھی جبکہ حسن علی کے اہلیہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ شاداب کو ہار پہنا رہی تھیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme